ملتان کرکٹ اسٹیدیم کی تاریخ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کئی تاریخی میچ کھیلےجاچکےہیں۔ روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کےدرمیان بھی اس میدان پرمقابلے ہوچکےہیں.. ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا شمار پاکستان کےبڑے میدانوں میں ہوتا ہے۔ کرکٹ کا یہ اسٹیڈیم دوہزار ایک میں تعمیر ہوا۔۔۔۔ قومی ٹیم ملتان میں مجموعی طور پربارہ میچز کھیل چکی ہے۔ جس میں پانچ ٹیسٹ اور سات ون ڈے شامل ہیں۔
اس میدان کو سب سےپہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔اگست دوہزارایک میں پہلا ٹیسٹ پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان کھیلاگیا۔ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے مجموعی طور پانچ ٹیسٹ میچز میں سےشاہینوں نےتین جیتے۔ ایک میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔
ایک روزہ فارمیٹ میں ملتان کےمقام پرپہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ستمبر دوہزارتین میں کھیلاگیا۔ یہاں کھیلےگئےسات ون ڈے میچز میں سے پاکستان نےچار جیتے اور تین میں شکست مقدر بنی۔
پاکستان نےاس میدان پر آخری انٹرنیشنل میچ دوہزارآٹھ میں بنگلہ دیش کےخلاف کھیلاتھا۔۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے