کورونا وائرس کےپھیلاؤ کا خطرہ، پی سی بی نے کیا بڑا فیصلہ

کورنا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا نے پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متاثر کردیا
کورونا وائرس کے پیش نظر پی سی بی نے احتیاطی تدابیر تیز کردیں
پی سی بی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خواہش کے مطابق میگاایونٹ سے دستبردار ہونے کی اجازت دیدی
جس کے بعد چند غیر ملکی کھلاڑیوں نے سپر لیگ چھوڑنے کی تصدیق کردی
واپس وطن جانے والوں میں پشاور زلمی کے لیام لیونگ اسٹون ۔۔۔ لیام ڈاوسن ۔۔۔۔ کارلوس بریتھ وائٹ ۔۔۔ ٹام بینٹن ۔۔۔ لوئس گریگری ۔۔۔ ملتان سلطانزکے جیمز وینس ۔۔۔ ریلی روسو کراچی کنگز کے ایلیکس ہیلز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے اور ٹاملز بھی شامل ہیں ۔۔ پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ تمام ٹیمیں سپرلیگ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرسکتی ہیں ۔۔۔ پی سی بی کے مطابق کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ۔۔۔۔ دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان کپ اور بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔۔
میگاایونٹ میں تمام فرنچائزز نے بھی اپنی ٹیموں کی سرگرمیاں محدود کردیں ۔۔۔ کھلاڑیوں کوعوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
پی سی بی نے سپرلیگ کا شیڈول بھی تبدیل کردیا۔ پلے آف میچز کی جگہ اب سترہ مارچ کو لاہور میں سیمی فائنل میچ ہوں گے جبکہ فائنل میچ اب بائیس مارچ کےبجائے اٹھارہ مارچ کو لاہور میں کھیلاجائےگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے