پی ایس ایل چیمپیئن ٹیبل ٹاپر یا بقیہ میچز، فیصلہ ہوگیا۔۔۔!


پاکستان سپرلیگ فائیو کا اختتامی مرحلہ کورونا وائرس کےباعث مکمل نہیں ہوسکا۔ اوردنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےپیش نظر مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ جسکےباعث مستقبل قریب میں پی ایس ایل کےبقیہ میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ ایسے میں چند حلقوں کی جانب سے پی ایس ایل کےگروپ مرحلے میں پہلے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو چیمپیئن قرار دینے کی تجویز سامنے آئی۔ جبکہ چند حلقوں نے میچز کراکر ہی چیمپیئن کا فیصلہ کرنے کی تجویز دی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں فرنچائز مالکان سے مشاورت کی ہے اور پی ایس ایل کےبقیہ میچز کرواکر ہی چیمپیئن ٹیم کا فیصلہ کرنے پرسب متفق ہیں۔ ذرائع کےمطابق رواں سال نمبر میں پی ایس ایل کےباقی میچز کروائے جاسکتے ہیں۔ جسکےبعد پی ایس ایل فائیو کی چیمپیئن ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے