کرکٹ اور صفر کا منحوس ہندسہ


دنیائے کرکٹ میں اکثر ریکارڈ بنتے رہتے ہیں۔ بلےبازوں میں ہربیٹسمین کی خواہش سینچری بنانے یا چوکے چھکے لگانے کی ہوتی ہے۔ لیکن کئی بیٹسمین اننگز میں ایک رن کا اضافہ بھی نہیں کرپاتے اور صفر پر ہی پویلین لوٹنا پڑتا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ سری لنکا کے موتھایا مرلی دھرن کے پاس ہے۔ مرلی دھرن انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 59 مرتبہ صفر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ پاکستان کے وسیم اکرم کے پاس ہے۔ وسیم اکرم 45 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کولٹنی والش سب سے زیادہ 43 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے دانش کنیریا سب سے زیادہ 25 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں 44 کھلاڑی ایسے ہیں جو کیرئیر کے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر پویلین لوٹے۔ پاکستان کے سعیدانور ٹیسٹ ڈیبیو کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی دونوں اننگز میں سب سے زیادہ نیوزی لینڈ کے کرس مارٹن 7 مرتبہ صفر پرآؤٹ ہوئے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ سری لنکا کے سںتھ جےسوریا کے پاس ہے جو چونتیس مرتبہ بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں شاہد آفریدی 30 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ شاہدآفریدی ون ڈے کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں مجموعی طور پر دوسرےنمبر پر ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں کامیاب کپتان شمار کئے جانے والے بھارت کے مہندر سنگھ دھونی اور پاکستان کے شعیب ملک بھی ون ڈے کیرئیر کے ڈیبیو میچ پر صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ تین بیٹسمینوں کے پاس ہے۔ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان ، پاکستان کے عمر اکمل اور آئرلینڈ کے کیون او برائن 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

More Cricket News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکےانعقاد کےلئےبڑی تجویز سامنےآگئی

یووراج سنگھ مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

پی سی بی کا دہرا معیار

شعیب اختر کا جوابی باؤنسر

کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر آگئی

کرس گیل اور ڈیرن سیمی سخت غصہ میں آگئے