پاکستان کے دورہ انگلینڈ کا ممکنہ شیڈول منظرعام پر


کورونا وائرس کی وبا کا انگلینڈ میں زور ٹوٹنے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کی امید نظر آنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول طے ہوگیا ہے جس میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ مانچسٹر کے اولڈٹریفرڈ اسٹیڈیم میں ہوگا جو 5 اگست سے 9 اگست تک کھیلا جائے گا۔
دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کا میدان سائوتھ ہیمپٹن کے ایجس بائول اسٹیڈیم میں لگے گا۔ جہاں بالترتیب دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 28 اگست ، 30 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے