پی ایس ایل 2020 لائیو اسٹریمنگ: رائٹس ہولڈر کا پی سی بی سے اظہارِ افسوس اور معذرت

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای آج پاکستان کرکٹ بورڈ سے اظہار افسوس کرتا ہے اور فریقین کے مابین تنازعہ کا مناسب حل تلاش کرنے پر زور دیتا ہے۔

ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا: "ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای تسلیم کرتا ہے کہ وہ مخصوص سب لائسنسنگ کے سلسلے میں پی سی بی سے پیشگی اجازت طلب کرنے میں فعال نہیں رہا اور اس دوران یہ تمام عمل پی ایس ایل فائیو کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی روح اور شقوں کے مطابق نہیں رہا۔"

" ہم نے پی سی بی سے اظہار افسوس کرنے کے ساتھ ساتھ معافی طلب کی ہے اور اس معاملے پر ہم ان کی ہمدردانہ نظر کے منتظر ہیں۔"

پی سی بی نے کہا: "ہم رائٹس ہولڈر کی معذرت اور ان کی پیش کردہ وضاحت کو سراہتے ہیں۔ اپنی طرف سے پی سی بی مزید چوکس رہنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا خواہاں ہے؛ جیسا کہ اندروانی چھان بین کے عمل اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانااور کرنے اور نہ کرنے کے حوالے سے اپنے شراکت داروں کی بہتر رہنمائی کے سلسلے میں واضح گائیڈ لائنز کے مستقل اجراء کو یقینی بنانا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے