قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سےقبل کا پلان منظرعام پر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سےقبل کھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ کےلئے پلان بنالیا۔۔ ذرائع کےمطابق تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ ارکان کے دو مرتبہ ٹیسٹ ہوں گے۔۔۔ کھلاڑیوں کا پہلی مرتبہ ٹیسٹ انکے اپنے اپنے شہروں میں ہی لیا جائےگا۔۔ جسکے لئے پی سی بی کا شعبہ میڈیکل انتظامات کررہا ہے۔ ذرائع کےمطابق پہلا ٹیسٹ بیس جون کو لیا جائےگا۔۔۔ جبکہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ روانگی سے ایک روز قبل ہوگا۔۔۔۔
انگلینڈ روانگی سےقبل تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ ارکان لاہور میں نجی ہوٹل میں قیام کریں گے۔ جسکے ایک فلور پر بائیوسیکیورانتظامات کئےجارہے ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محدود جگہ کی وجہ سے کھلاڑیوں کےقیام کےلئے ہوٹل میں بندوبست کیا جارہا ہے۔ دورہ انگلینڈ کےلئےقومی اسکواڈ انتیس کھلاڑیوں اور چودہ مینجمنٹ ارکان پرمشتمل ہے۔ وقاریونس آسٹریلیا اور کلف ڈیکن جنوبی افریقا سےبراہ راست انگلینڈ میں ٹیم کوجوائن کریں گے۔ قومی ٹیم کی یکم جولائی کو انگلینڈ روانگی کا امکان ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے