پی سی بی کا پشاور کے شائقین کرکٹ کو تحفہ

پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں پشاور کو بطور پانچواں وینیو شامل کیا جائے گا۔ یہ ایڈیشن فروری –مارچ 2021 میں منعقد ہوگا۔ پی سی بی نے اس بات کا فیصلہ بورڈ آف گورنرز کے اٹھاون ویں اجلاس میں کیا۔ پشاور کو وینیوز میں شامل کرنے کےعلاوہ اجلاس میں پی ایس ایل کو کمرشل ڈیپارٹمنٹ سے علیحدہ کرکے ایک الگ ڈیپارٹمنٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید اس شعبے کی سربراہی جاری رکھیں گے۔ وہ اس دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعلقات مزید بہتر کرنے اور ایک معیاری ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیےہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔اس حوالے سے ایک نگران گروپ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور ڈائریکٹر کمرشل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل کی جنرل کونسل میٹنگ جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے