کرکٹ کی رونقیں بحال

کورونا کےباعث معطل ہونے والی کرکٹ سرگرمیاں ساڑھےتین ماہ بعد بحال ہوگئی ہیں۔ ساؤتھ ہیمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان میچ کا میدان سج گیا ہے۔ بارش کےباعث میچ کا آغاز تاخیر سےہوا۔ پہلی بارانگلینڈ کی کپتانی کرنےوالےبین اسٹوکس نےٹاس جیتا۔ عادت سےمجبور ویسٹ انڈیز کے کپتان کورونا ایس او پی بھلاکر بین اسٹوکس سے ہاتھ ملانے لگے جس پر اسٹوکس نے انہیں کورونا کا یاد دلایا اور دونوں کپتان ہنسنے لگے۔ کھلاڑیوں کےانٹرویو کےلئےنئی ٹیکنالوجی کےتحت آن لائن کپتان کےٹاس پرانٹرویوہوئے۔
میچ سےقبل نسل دونوں ٹیموں نےنسل پرستی کےخلاف یکجہتی کا پیغام دیا۔ کھلاڑیوں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر دایاں ہاتھ بلند کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔ میچ کےدوران بھی آؤٹ کرنےپرکھلاڑی جشن مناتےوقت ایک دوسرے سےتالیاں مارتےنظرآئے۔ وقفے وقفےسےبارش کےباعث میچ کےپہلے روز صرف سترہ اعشاریہ چار اوورز کاکھیل ہوسکا۔ انگلینڈ نے پہلے دن ایک وکٹ کےنقصان پر پینتیس رنزبنائے۔ جو ڈینلی چودہ اور روری برنز بیس رنزبناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے