پی سی بی کا فیصلہ، کھلاڑی خوش


لاہور، 8 اکتوبر 2020ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے لیے راولپنڈی کے ہوٹل میں موجود کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو اپنی فیملیز سے ملنے کی اجازت دے دی ہے تاہم فیملیز کی اس ری یونین کے لیے پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت دو ٹیسٹ کروانے لازمی ہیں ۔

بائیو سیکیور ببل کا حصہ بننے والی فیملیز کے لیے کوویڈ19 پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد لازمی ہوگا۔

راولپنڈی پہنچنےپر ان فیملیز سمیت کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف میں شامل تمام عملے کے جمعرات کے روزکوویڈ19 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ایونٹ کے دوسرےمرحلے کا آغاز 9 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس:

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کاکہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک طویل عرصہ بائیو سیکیور ببل میں رہنا آسان نہیں ہے اور ممکنہ طور پراس کے اثرات ان کی کارکردگی پر بھی پڑسکتے ہیں،اس معاملے میں کھلاڑیوں نے ایک جائز درخواست کی، جسے پی سی بی نےاس شرط پر منظور کیا ہے کہ یہ تمام فیملیزاس د وران پی سی بی کے مقررہ کوویڈ19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کریں گی ۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی کا میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا اور اگر وہ یہ سمجھے کہ ٹورنامنٹ کے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے پروٹوکولز میں مزید نرمی کی جاسکتی ہے تو وہ اس حوالے سے اپنا فیصلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ سیزن ماضی کی نسبت غیرمعمولی حالات میں کھیلا جارہا ہے اوریہ حقیقت ہے کہ ہم کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سیزن بھر میں ہوٹلز یا وینیوز تک محدود نہیں رکھ سکتے تاہم پی سی بی شرکاء کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی سوچ میں حقائق کو بھی پیش نظر رکھے گا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے