نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں آج ذہنی صحت سے آگاہی کا دن منایا جائے گا


راولپنڈی، 10 اکتوبر 2020ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ نےنیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 کے دوران عالمی یوم ذہنی صحت منانے کا اعلان کیا ہے۔ برٹش ایشین ٹرسٹ کے اشتراک سے منائی جانے والی اس آگاہی مہم کے لیے 10 اکتوبر بروز ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول دو میچوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

دونوں تنظیموں کا یہ اشتراک پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مدد کرے گا۔ پاکستان میں متحرک انجمن برائے ذہنی صحت اب تک برٹش ایشین ٹرسٹ کے تعاون سےملک بھر میں 50 لاکھ سے زائد افراد کوعلاج سے متعلق مفت سہولیات فراہم کرچکی ہے۔

اس سلسلے میں ذہنی صحت کے ماہر ڈاکٹر عثمان حمدانی آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی سےبراہ راست نشر ہونے والے میچوں کے دوران پی ٹی وی اسپورٹس اور پی سی بی کی یوٹیوب اسٹریم پر پری میچ شوکے ذریعے ذہنی صحت کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔

اس دوران پاکستان کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں نے ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے پیغامات جاری کیے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

بسمہ معروف:

بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجمن برائے ذہنی صحت ، برٹش ایشین ٹرسٹ کے تعاون سے ملک بھر میں 50 لاکھ سے زائد افراد کوذہنی صحت سے متعلق سہولیات مفت میں فراہم کرچکی ہے، آئیں اب ہم سب مل کر ذہنی صحت سے متعلق آگاہی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

امام الحق:

امام الحق کا کہنا ہے کہ بحثیت معاشرہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق امور پر کھل کر بات کرنی ہوگی اوراس سے نبٹنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز اختیار کرناہوگا، آئیے ہم سب مل کر اس دنیا کو ایک صحت مند معاشرہ بنائیں۔

جویریہ خان:

جویریہ خان کاکہنا ہے کہ وہ ذہنی صحت سے متعلق بات کرنے پر کسی پریشان کا شکار نہیں، یہ سمجھنا ہوگا کہ ذہنی صحت کے مرض کا شکار افراد تنہا نہیں ہیں بلکہ ان کے پیشہ ورانہ علاج کی سہولت بھی میسر ہے۔

شان مسعود:

شان مسعود کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ذہنی صحت کے شعور کی آگاہی کا برانڈ ایمبسیڈر بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے ا س اشتراک سے ملک میں ذہنی صحت کی آگاہی میں مدد ملے گی، ہمارے لیے سب سے اہم بات اس مرض میں مبتلا افراد کو یہ بآور کروانا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔

ثناء احمد، منیجر مینٹل ہیلتھ برٹش ایشین ٹرسٹ:

برٹش ایشین ٹرسٹ کی منیجر برائے مینٹل ہیلتھ ثناء احمد کا کہنا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے اس معاملے پر مختلف اسٹیک ہولڈرز آگے بڑھیں اوراس کے شعور کو مل کر اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اس سلسلے میں فراہم کردہ سہولیات کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہےاور یہی وجہ ہے کہ برٹش ایشین ٹرسٹ نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے آگاہی کا فیصلہ کیا ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے