بریکنگ:،پی سی بی نے زمبابوے سیریز کا نیا شیڈول جاری کردیا



لاہور، 11 اکتوبر 2020:

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز راولپنڈی سے کرے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ تینوں میچز ابتدائی طور پر ملتان میں شیڈول تھے تاہم لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں شیڈول تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی اب لاہور کے سپرد کردی گئی ہے۔ یہ میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو اب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کے سبب ملتان کا وینیو دستیاب نہیں تھا، لہٰذا ہم نے سیریز کے شیڈول کا دوبارہ جائزہ لیا اور ایک ایسا شیڈول ترتیب دیا ہے جو دونوں ٹیموں، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کے لیے موزوں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نومبر میں لاہور شہر میں متوقع سموگ کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور اگر اس دوران کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس پر غور کیا جائے گا۔

ذاکر خان نے کہا کہ راولپنڈی کی دستیابی سے واضح ہوتا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے میچوں کے انعقاد سے متعلق کوئی غیر یقینی نہیں اور پاکستان کوشش کرے گا وہ لیگ کا فاتحانہ آغاز کرکے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرسکے۔

اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے آخری بار 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے تھے۔ اس دورے کے بعد سری لنکا، بنگلہ دیش اور ایم سی سی کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان میں مختلف طرز کی کرکٹ کے میچز کھیلے۔

اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے اب تک کھیلے گئے تمام میچز کی میزبانی بھی پاکستان میں ہی کی۔ ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز اب 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہیں۔

نیا شیڈول:

بیس اکتوبر: زمبابوےکرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد
اکیس تا ستائیس اکتوبر: قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس
اٹھائیس تا انتیس اکتوبر: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس
تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
چار نومبر: لاہور روانگی
پانچ تا چھ نومبر: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس
سات نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
دس نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، لاہور
بارہ نومبر: زمبابوے کرکٹ ٹیم کی واپس ہرارے روانگی

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے