سدرن پنجاب کی فائنل میں کھڑکی توڑ انٹری

شان مسعود کی قائدانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو فائنل میں پہنچا دیا

• ایونٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ناردرن کو 7 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا

راولپنڈی، 17 اکتوبر 2020ء:

کپتان شان مسعود کی ناقابل شکست 78رنز کی قائدانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں پہنچا دیاہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن ناردرن کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

کپتان شان مسعود نے 58 گیندوں پر ناقابل شکست 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 161 رنز کے تعاقب میں وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف کے ہمراہ 91 رنز کا آغاز فراہم کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ ذیشان اشرف 55 رنز بناکر موسیٰ خان کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ گزشتہ میچ کے ہیرو صہیب مقصود نے کپتان کے ہمراہ اسکور بورڈ کو چلانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ 16 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔ خوشدل شاہ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حسین طلعت ایک رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ کپتان شان مسعود نے وننگ شاٹ کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ناردرن کے موسیٰ خان، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب کے باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی عمران اور شاداب خان کے علاوہ کسی بلے باز کو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرنے دیا۔دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 50 اور ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے۔ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اسپنر زاہد محمود نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں شاندار اننگز کھیلنے پر سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے