زمبابوے کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی


لاہور، 19اکتوبر 2020ء:

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں اپنے سفرکا آغاز تیس اکتوبر سے کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز تیس اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم بیس اکتوبر بروز منگل کوپاکستان پہنچے گی، جہاں ہوٹل پہنچتے ہی ان کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں مہمان اسکواڈ 7 روز آئسولیشن میں گزارے گا تاہم اس دوران انہیں آرمی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے بند دروازوں میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

اُدھر پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کی21اکتوبر کو لاہورکے مقامی ہوٹل پہنچنے پر کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی جائے گی ۔ قومی اسکواڈ بائیس اکتوبر سےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا، ممکنہ اسکواڈ 26 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے