جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن

12سال بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن ہیں۔۔ دورے کی کلیئرنس کیلئے افریقی بورڈ کا سیکیورٹی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔۔جنوبی افریقا کے 4 رکنی وفد کی قیادت کرکٹ آپریشن مینجر مائیک گجر کریں گے، دیگر اراکین میں جنوبی افریقی پلیئرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اسٹیفین کریگ کوک، سیکیورٹی کنسلٹنٹ روری اسٹین اور ٹیم سیکیورٹی منیجر محمد زنید وادی شامل ہیں۔۔ مہمان وفد اسلام آباد میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات کے علاوہ راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی اور بائیو سیکیور انتظامات کا جائزہ لے گا۔۔ راولپنڈی میں قیام کے دوران افریقی بورڈ کے نمائندے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بھی دیکھیں گے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان مہمان وفد کو پی سی بی کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کو پلان کے مطابق جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ مہمان ٹیم کے دورے کا آغاز 26 جنوری سے کراچی ٹیسٹ کے ساتھ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے