دورہ نیوزی لینڈ پرکپتان کون ؟ پی سی بی اجلاس میں فیصلہ متوقع


پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا انسٹھ واں اجلاس پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔۔ پی سی بی کے مطابق بی او جی کے اجلاس میں مالی سال دوہزار بیس اور انیس کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری لی جائے گی ۔۔۔ اجلاس میں نومینیشن کمیٹی کی تجاویز اور پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔۔۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا ۔۔۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سےمتعلق بھی فیصلہ کرلیا جائےگا۔۔ دورہ نیوزی لینڈ پر اظہرعلی کی جگہ بابراعظم کو قیادت دئے جانے کا امکان ہے۔ اظہرعلی صرف ایک بیٹسمین کی حیثیت سے دورہ نیوزی لینڈ کےلئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔۔ محمدرضوان کو نائب کپتان مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے