پی ایس ایل 5 ، کونسی ٹیم کس پوزیشن پر تھی ؟

پاکستان سپرلیگ فائیو کےپہلےمرحلےمیں تمام چھ ٹیموں نے دس دس میچز کھیلےتھے۔ جس میں شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم سب سے ٹاپ پوزیشن پر رہی۔۔ ملتان سلطانز نے دس میں سے چھ میچز جیتے۔ دو میچز میں شکست ہوئی اور دو میچ بارش کےباعث بےنتیجہ رہے۔ ملتان سلطانز کے پوائنٹس کی تعداد چودہ تھی۔۔۔دوسرے نمبر پرموجود کراچی کنگز کےپوائنٹس گیارہ تھے۔۔ کراچی کنگز نے دس میچز میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ چار میں شکست ہوئی اور ایک میچ بارش کی نظر ہواتھا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نےپہلی مرتبہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کی ۔۔۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم تیسرے نمبر پر تھی۔ لاہور قلندرز نے دس میں سے پانچ میچ جیتے اور پانچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور قلندرز کےپوائنٹس دس تھے۔۔۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے دس میں سے چار چار میچ جیتے اور پانچ پانچ میچز میں شکست ہوئی۔۔ اور ایک ایک میچ بےنتیجہ رہا۔۔۔ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد نو نو تھی۔۔ لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پشاور زلمی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی راؤنڈ سےباہر ہوئی۔۔
دومرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ دس میں سے صرف تین میچ جیت سکی۔ چھ میں شکست ہوئی اور ایک میچ بےنتیجہ رہا۔ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری چھٹے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوائنٹس کی تعداد سات تھی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے