پی ایس ایل کے میچز کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟



کراچی، 13نومبر 2020ء:

کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سبب 8 ماہ کے تعطل کے بعد ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ میچز 14 نومبر بروز ہفتہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔

بند دروازوں میں کھیلے جانے والے یہ چاروں میچز پاکستان کے ناظرین کے لیے پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سوپر پر براہ راست نشر ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی طرح ان باقی ماندہ میچز کی پراڈکشن بھی ایچ ڈی کوالٹی میں کی جائے گی۔ اس دوران ہاک آئی اور ڈی آرایس کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ایونٹ کے پلے آف میچز میں اسپائیڈر کیم، آلٹراموشن اورسپر سلو موشن کیمراز کے علاوہ فینز کی سہولت کے لیے کرک وز کی جانب سے ڈیٹا ان پٹ بھی جاری رہے گی۔

دیگر ممالک میں یوکے میں ہم مصالحہ، اسکائے نیوزی لینڈ اور یورواسپورٹس انڈیا کی براڈکاسٹ بیم دستیاب ہوگی۔ ایونٹ کی لائیو اسٹریمنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر (پاکستان سے باہر) دستیاب ہوگی۔

پاکستان میں مداحوں کے لیے لائیو اسٹریم یہاں دیکھ سکتے ہیں:
bsports.pk, tapmad.com, tv.jazz.com.pk and goonj.pk

اس دوران دنیا کے معروف کمنٹیٹرز گراؤنڈ پرہونے والے ایکشن پر تبصرے اور تجزیے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔

ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں شریک تین غیرملکی کمنٹیٹرز،جنوبی افریقہ کے جونٹی روڈز، انگلینڈ کے ڈومینک کارک اور مارک باؤچر کے علاوہ پاکستان کے معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ اور بازید خان لیگ کے بقیہ میچز پر تبصرہ کریں گے۔

لیجنڈری فاسٹ باؤلر وقاریونس، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور عروج ممتاز کے ساتھ ساتھ معروف اردو کمنٹیٹر طارق سعید بھی ان چار میچز کے لیے بنائے گئے براڈکاسٹ پینل کا حصہ ہیں۔

ہفتے کے روز شیڈول ایونٹ کے دو پلے آف میچز میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز (کوالیفائر)جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی (ایلیمنٹر 1) میں مدمقابل ہوں گے۔

کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔ اس مقابلے کی فاتح ٹیم پھر کوالیفائر کی فاتح سائیڈ سے 17 نومبر کو فائنل میں ٹکرائے گی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے