پاکستان کرکٹ ٹیم اور شائقین کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔!

دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اب تک دو میچز کھیل چکی ہے۔ لیکن اسے ایک بھی میچ میں فتح نصیب نہیں ہوئی ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوا اور دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستانی ٹیم شکستوں کے باوجود نمبر ون رینکنگ بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں بھی شکست کی صورت میں بھی قومی ٹیم پہلے نمبر پر موجود رہے گی۔
پاکستان کے رینکنگ میں پہلے نمبر برقرار رہنے کی وجہ بنی ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم۔ جس نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی دعویدار انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں مسلسل دوسری شکست سے دوچار کردیا۔ انگلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیتا تھا لیکن مسلسل دو میچز ہارنے کی وجہ سے انکے پوائنٹس کم ہوئے ہیں اور اب انگلینڈ ٹیم اگلے دونوں میچز جیت کر بھی پہلی پوزیشن پر نہیں آسکتی۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے پاس بھی پہلے نمبر پر آنے کا موقع تھا لیکن اسکےلئے آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں کلین سوئپ کرنا تھا۔۔لیکن پاکستان کےخلاف پہلے میچ میں بارش کےباعث آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ اب پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ، بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز بمقابلہ افغانستان کی سیریز کے نتائج کچھ بھی ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بدستور سرفہرست رہے گی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے