عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کو کرکٹ سے سیاست تک سفر، محبت کےپیغام سے دنیا کے دل جیت لیے


پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور بھارت کے جارحانہ بلے باز نوجوت سنگھ سدھو ماضی میں کرکٹ کے میدانوں میں ضرور سخت حریف رہے لیکن اب دونوں مل کر پوری دنیا کے دل جیت رہے ہیں

عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو نے کرکٹ سے ریٹائرمٹ کے بعد سیاست کا رخ کیا اور یہاں بھی کامیابیاں سمیٹی۔ نوجوت سنگھ سدھو لوک سبھا کے مممبر اور بڑی سیاسی آواز بنے جبکہ عمران خان نے چند لوگوں کے ساتھ جس سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی بعد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوئی اور بیس سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان پاکستان کے وِِِِِِِزیر اعظم منتخب ہوئے ۔

عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کو نہ بھولے اور حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا ۔سدھو بھی کھلے دل کے ساتھ آئے اور سب کے دل جیت لیے ۔جاتے جاتے سدھو نے کرتارپور راہداری کھولنےکی بات کی

وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت اور حکومتی سطح پر صلاح مشورے کے بعد کرتاپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان آرمی نے بھی فیصلے کی بھرپور حمایت کی اور مختلف مراحل کے بعد نو نومبر کو کرتاپور راہداری کا افتتاح کردیا گیا ۔عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر تاریخی تقاریر کی اور مودی سرکار کی جابر دور میں جب کشمیر پر ظلم کی نئی داستانیں رقم کی جارہی ہے ایسےوقت میں کرتارپور سے امن محبت کا پیغام دیا اور پاکستان بھارت اور پوری دنیا کے دل جیت لیے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی تقریر میں کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر محبت سے سب کے دل جیت لیے کرتارپور راہداری کھولنے پر پوری دنیا کے سکھ عمران خان کے شکرگزار ہیں ۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان کا پیغام امن ہے۔ کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے سکھوں کے مذہبی جذبات کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو پیغام دیا کہ وہ کشمیر پر مظالم کا سلسلہ بندکرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بندکریں

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے