دنیائےکرکٹ میں ایک بار پھر بگ 3 کی گونج

فیوچرٹور پروگرام میں نئے عالمی ٹورنامنٹ کی شمولیت پر بگ تھری اور آئی سی سی آمنے سامنے آگئے ہیں۔۔۔ دنیا کےطاقتورترین بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کےفیوچرٹور پلان پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نے آئی سی سی کو اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اگلےفیوچرٹور پروگرام میں اضافی ٹورنامنٹ سےدوطرفہ سیریز متاثرہوگی۔۔ جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ پر بھی فرق پڑےگا۔۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نےسب سےپہلے آئی سی سی کےپلان پر تشویش ظاہرکی تھی۔۔۔ پہلے آسٹریلیا اور اب انگلینڈ نےبھی بی سی سی آئی کی حمایت کی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ میں نئی مینجمنٹ نے بھی فیوچرٹورپروگرام کےنئے پلان پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ اور بھارت کی طرف سے اگلے فیوچرٹور پروگرام پر دستخط نہ کرنے کا امکان ہے۔۔۔ آئی سی سی نے دوہزارتیئس سے دوہزاکتیس کے دوران آٹھ عالمی ایونٹس کرانے کا پلان بنایا ہے۔۔ جس میں ون ڈے کرکٹ کے دو عالمی کپ ۔ چار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دو نئے عالمی ٹورنامنٹ ہوں گے۔ جو ممکنہ طور پر پچاس اوورز فارمیٹ کے ہوں گے۔ آئی سی سی کے دوہزار پندرہ سے دوہزارتیئس کے پروگرام میں چھ عالمی ایونٹ تھے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے