سرفراز احمد نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے اعلی مثال قائم کردی

حال ہی میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے پاکستان کی کپتانی سے محروم ہونیوالے سرفراز احمد کپتانی چھننے اور ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود بلند حوصلہ اور اسپورٹس میں اسپرٹ کی مٹال قائم کرتے دکھائی دے رہے ہیں

کپتانی سے برطرفی کے بعد سرفراز اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا کے سامنے آئے تو پے در پے سوالات کے باوجود بورڈ پر تنقید سے گریز اور کوچ مصباح الحق اور نئے کپتانوں بابر اعظم اور اظہر علی کو بھی سپورٹ کیا۔

سرفراز احمد نے کہا انہیں کوئی کپتانی چھننے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی افسوس نہیں بلکہ ان کی توجہ اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ پر کارکردگی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت کم بیک کا کچھ نہیں کہ سکتے ۔جب اللہ کی مرضی ہوئی کم بیک ہوجائیگا

سرفراز احمد نے کہا نئی مینجمنٹ اور کپتانوں کو وقت دینا چاہئیے۔ نتائج جلد نہیں آتے۔ بابر اعظم نے دورہ آسٹریلیا میں بہت کچھ سیکھا ہوگا اور آگے جاکر وہ اچھے نتائح دیں گے۔

(تصویر بشکریہ پی سی بی)

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے