انگلینڈ نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ والوں کے دل توڑ دئے

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کےپانچویں اور فیصلہ کن میچ نے ایک بار پھر ورلڈکپ فائنل کی یاد تازہ کردی۔ سنسنی خیز مقابلے کےبعد نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر جیتی بازی گنوادی۔ میچ پہلے ٹائی ہوا اور پھر سپر اوور پر انگلینڈ نے میدان مار لیا۔
آکلینڈ میں کھیلےگئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ کو بارش کےباعث گیارہ اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے گیارہ اوورزمیں پانچ وکٹوں پر ایک سو چھیالیس رنزبنائے۔ مارٹن گپٹل نے بیس گیندوں پر پچاس اور کولن منرو نے اکیس گیندوں پر چھیالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔ سیم کیورن ، ٹام کیورن ، عادل رشید اور ثاقب محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں جونی بیئرسٹو نےسینتالیس رنز کی اننگز کھیل کرجیت کی بنیاد رکھی۔ انگلینڈ کو میچ کی آخری تین گیندوں پر تیرہ رنزبنانے تھے۔ لیکن کرس جارڈن نے جیمز نیشام کو پہلا چھکا پھر دو رنز اور پھر آخری گیند پر چوکا لگاکر میچ سنسنی خیز مقابلے کےبعد برابر کردیا۔
سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلےبیٹنگ کی اور سترہ رنزبنائے۔ اور جواب میں ایک بارپھر کرس جارڈن نیوزی لینڈ کےلئے بھیانک خواب ثابت ہوئے لیکن اس بار بحیثیت باؤلر انہوں نے کیویز کےخواب توڑے۔ جارڈن کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم سپر اوور میں آٹھ رنزبناپائی۔اور انگلینڈ نے میچ جیت کر سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کرلی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے