ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ریکارڈ پاش پاش ہوگئے

بھارت کےنوجوان باؤلر دیپک چاہر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈریکارڈ قائم کردیا۔ ناگپور میں بنگلہ دیش کےخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں دیپک چاہر نےتباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے نہ صرف بھارت کو فتح دلائی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بناڈالا۔ دیپک چاہر نے اپنے کوٹے کے تین اعشاریہ دو اوورز میں صرف سات رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کسی بھی باؤلر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کےپاس تھا جنہوں نے آٹھ رنز کےعوض چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دیپک چاہر نے میچ میں ہیٹرک بھی کی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کی جانب سے ہیٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بھی بن گئے۔ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو تیس رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔ ناگپور میں کھیلےگئے میچ میں بھارت نےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چوہتر رنزبنائے۔ شیریاس ائیر باسٹھ اور لوکیش راہل باون رنزبناکر نمایاں رہے۔ جواب میں محمد نعیم کی اکیاسی رنز کی جارحانہ اننگز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچاسکی۔ بنگال ٹائیگرز آخری اوور میں ایک سوچوالیس رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ دیپک چاہر نے چھ اور شیووم دوبے نے تین وکٹیں حاصل کیں

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے