ٹیسٹ سیریز سےقبل ٹور میچ سے پاکستان نے کیا حاصل کیا ؟

تحریر: محمد مہد راشد

آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کےبعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی نگاہیں ٹیسٹ سیریز پر ہیں۔ آسٹریلیا کےخلاف مشکل ٹیسٹ سیریز سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کےلئے پاکستان نے آسٹریلیا اے کےخلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا جو بےنتیجہ ختم ہوا۔ میچ کا نتیجہ تو نہیں آیا لیکن ٹور میچ پاکستان ٹیم کےلئے فائدہ مند ثابت ہوا۔ جس میں بیٹسمینوں اور باؤلرز دونوں کو مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے کی بھرپور پریکٹس ملی۔
بیٹنگ میں کپتان اظہرعلی اور حارث سہیل کی دونوں اننگز میں ناکامی قومی ٹیم کےلئے تشویش کا باعث تو ہےلیکن دیگربیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی بھی ٹیم مینجمنٹ کو راحت پہنچانے کےلئے کافی ہے۔ ٹور میچ میں بابراعظم نے ایک بار پھرخود کو ورلڈکلاس پلیئر ثابت کیا۔ اسدشفیق ۔ شان مسعود اور یاسرشاہ کا بھی بیٹنگ میں پرفارم کرنا پاکستان ٹیم کےلئے خوش قسمتی کی علامت ہے۔
باؤلنگ میں بھی پاکستانی باؤلرز نے ٹور میچ میں پورے نمبرز حاصل کئے۔ ٹیم میں کم بیک کرنےوالے عمران خان سینیئر نےپانچ وکٹیں لےکر اپنی سلیکشن درست ثابت کی تو شاہین شاہ۔ یاسرشاہ نےبھی عمدہ کارکردگی دکھاکر آسٹریلوی ٹیم کےلئےخطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ والدہ کے انتقال کےباعث قومی جذبہ کو ترجیح دےکر کھیلنے والے نوجوان فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کی تیزرفتارباؤلنگ کی بھی دنیا میں دھوم مچ چکی ہے۔ مجموعی طور پر ٹور میچ پاکستان ٹیم کےلئے بہترین ثابت ہوا۔ کپتان اظہرعلی بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سےمطمیئن ہیں۔ انکا کہناہےکہ تمام کھلاڑیوں کو اچھی پریکٹس ملی تمام لڑکے ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے