پی ایس ایل 5 میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں کھیلےگا ؟؟؟

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں سیزن کےلئے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ کےلئے اب تک پلاٹینیئم اور ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہونے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں سیزن کےلئے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کا حصہ بنانے کےلئے مینجمنٹ نے سوچ بچار بھی شروع کردی ہے۔۔
ذرائع کےمطابق ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین اور قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم اس بار ممکنہ طور پر کراچی کنگز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے بابراعظم کو ٹیم میں شامل کرنے پر دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کےمطابق لاہور قلندرز کی جانب سےفخرزمان کو ٹیم سے ریلیز کئے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ کےدوسپراسٹارز شاہدآفریدی اور شعیب ملک کی بھی ٹیمیں تبدیل کرنے کا امکان ہے۔ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل 4 میں ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔
پاکستان سپرلیگ 5 کے لئے ٹیمیں یکم دسمبر تک ٹیموں کےساتھ کھلاڑیوں کا تبادلہ ، انہیں ٹیم سے ریلیز کرنے اور برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ پی ایس ایل 5 کا ڈرافٹ چھ اور سات دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے