ٹیسٹ سیریز سے قبل آسٹریلیا کےلئے خطرے کی گھنٹی



پاکستان نے مسلسل دوسرے ٹور میچ میں شاندار کھیل سے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز سے خبردار کردیا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم میزبانوں کےلئے بالکل ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی۔ پرتھ میں کھیلے جارہے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عابد علی صفر ۔۔ امام الحق چوالیس ۔۔ محمد رضوان بائیس جبکہ حارث سہیل صرف دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ شان مسعود ، بابر اعظم اور کاشف بھٹی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ شان مسعود نے 76 ، بابراعظم نے 63 ، اور کاشف بھٹی نے 56 رنز بنائے۔ اسد شفیق نے بھی شاندار بیٹنگ کی۔ وہ 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں پر 386 رنز بنائے۔ دو روزہ پریکٹس میچ کل تک پرتھ میں جاری رہے گا ۔۔ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز اکیس نومبر سے برسبین میں ہوگا۔۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے