قائداعظم ٹرافی میچز کے وینیو تبدیل، فائنل کی تاریخ میں بھی ردوبدل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق قائداعظم ٹرافی کےفائنل کی تاریخوں میں تبدیلی میں کردی گئی ہے۔ایونٹ کا فائنل معرکہ اب 27 سے 31 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تاریخوں میں تبدیلی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکے شیڈول کی منظوری کے بعد کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے۔
اس سے قبل قائداعظم ٹرافی کا فائنل 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا۔ دوسری جانب موسم کی بدلتی صورتحال کے باعث قائداعظم ٹرافی کے دو میچز کے مقامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کےدرمیان ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں آٹھویں راؤنڈ کا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان 25 سے 28 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ بھی اب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول:

راؤنڈ 8، (18تا 21 نومبر):

بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی
سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی

راؤنڈ9، (25تا28نومبر):

بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی
سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
سنٹرل پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام این بی پی اسٹیڈیم کراچی

راؤنڈ10، (2تا 5دسمبر):

بلوچستان بمقابلہ سندھ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
سدرن پنجاب بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی
ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی

فائنل، (27تا 31دسمبر):
بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے