ٹیسٹ سیریز سےقبل پاکستان کی بھرپورتیاری، دوسرا ٹور میچ بھی ڈرا

پرتھ میں کھیلےگئے دو روزہ ٹور میچ کےدوسرے دن پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور بہترین باؤلنگ کرکے ٹیسٹ سیریز قبل بھرپور پریکٹس حاصل کی۔ ٹور میچ کےدوسرے دن کرکٹ آسٹریلیا الیون نے بیٹنگ کی۔ قومی باؤلرز میزبان ٹیم کی سات وکٹیں حاصل کرپائے اور انہوں نے 246 رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمدعباس اور محمد موسٰی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یاسرشاہ اور افتخاراحمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان فاسٹ باؤلنگ کا مستقبل قرار دیئے جانے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کوئی وکٹ توحاصل نہیں کرسکے۔ لیکن انہوں نے 12 اوور کرائے جس میں 58 رنزدئے اور تیزترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے پہلے دن پاکستان نے سات وکٹوں پر 386 رنزبنائے تھے اور پاکستان نے اسی اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کا 21 نومبر سے ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے