محمدحسنین کی طوفانی باؤلنگ، پاکستان کو دوسری فتح دلادی

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کےشہر کاکس بازار میں کھیلے میچ میں پاکستانی ایمرجنگ ٹیم پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے صرف 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمادبٹ 44 اور خوشدل شاہ 32 رنزبناکر نمایاں رہے۔ ہدف کےتعاقب میں سری لنکا ایمرجنگ ٹیم نے محتاط بیٹنگ شروع کی اور 27ویں اوور تک 3 وکٹوں پر 89 رنزبنالئے تھے۔
اس موقع پر محمدحسنین نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکن ایمرجنگ ٹیم کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی اور 93 رنز پر سری لنکا کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی آخری 6 وکٹیں صرف 4 رنز کے اندر گریں۔ محمدحسنین نے 7 اوورز میں 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ عمرخان اور خوشدل شاہ نے بھی 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے