کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، اہم فاسٹ باؤلر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔۔ جسکےباعث وہ اکیس نومبر سے برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جیمز پیٹنسن پر پابندی آسٹریلوی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ ٹرافی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔ جیمز پیٹنسن رواں سال تیسری مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جسکے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی اور مزید خلاف ورزی کی صورت میں جیمز پیٹنسن کو چھ ٹیسٹ میچ یا بارہ ون ڈے میچز کےلئے معطل کیا جاسکتا ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے