پہلے ٹیسٹ میچ کےلئےقومی ٹیم کی تیاریاں، شیڈول جاری ۔۔۔ !

دورہ آسٹریلیا کےپرموجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی سیریز کےبعد اب اگلا امتحان ٹیسٹ سیریز ہے۔ ٹیسٹ سیریز کےپہلےمعرکہ کےلئے قومی ٹیم برسبین پہنچ گئی ہے۔ جہاں اکیس نومبر سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائےگا۔ میچ سےقبل قومی ٹیم نے پرتھ میں دو ٹور میچ کھیل کر پریکٹس حاصل کی۔
برسبین کی کنڈیشنز اور موسم سے ہم آہنگی کےلئے کھلاڑی پیر سے تیاریاں شروع کریں گے۔ برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں پیر کےروز پاکستانی ٹیم 3 گھنٹے پریکٹس کرےگی۔ شان مسعود پریس کانفرنس میں صحافیوں کےسوالات کا جواب بھی دیں گے۔ منگل کےروز قومی ٹیم کا ساڑھے تین گھنٹے کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔ منگل کو کوچ مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے۔ بدھ کو بھی قومی ٹیم پریکٹس کرےگی اور تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔ بدھ کے روز ہی قومی ٹیم کےکپتان اظہرعلی اور آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹِم پین ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ کپتان اظہرعلی پریس کانفرنس میں تیاریوں سے آگاہ کریں گے اور صحافیوں کےسوالات کےجواب دیں گے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے