پاکستان آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں کس فارمولے سے ہراسکتاہے ؟؟

تحریر: محمدمہدراشد

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز اکیس نومبر سے ہورہا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ برسبین کےگابا اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ دورہ آسٹریلیا ایشیائی ٹیموں کےلئے ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم تاریخ میں کبھی بھی آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی۔ لیکن پاکستانی ٹیم دنیا کی وہ واحد ٹیم ہے جسکو ناقابل اعتبار کہا جاتا ہے جو اپنے دن پر سامنے آنے والی کسی بھی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرسکتی ہے۔ پاکستان کی موجودہ ٹیم پر نظرڈالی جائےتو کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کھیلنے کا زیادہ تجربہ تو نہیں لیکن کھلاڑی آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرانے کی ضرور صلاحیت رکھتے ہیں۔ درج ذیل عناصر پاکستان کی جیت میں اہم ہوسکتے ہیں۔

سرپرائز فیکٹر

دورہ آسٹریلیا پر ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کا پیس اٹیک نوجوان فاسٹ باؤلرز پر مشتمل ہے۔ جو زیادہ تجربہ کار تو نہیں لیکن باصلاحیت پلیئرز ہیں۔ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ ، محمدموسی اور شاہین شاہ کا سرپرائز فیکٹر استعمال کرسکتی ہے۔ تینوں فاسٹ باؤلرز اس سےقبل آسٹریلیا میں کبھی نہیں کھیلے ہیں۔ سولہ سالہ نسیم شاہ تو اپنی تیزرفتار گیندبازی سے پہلے ہی خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ نسیم شاہ قومی ٹیم کا وہ خفیہ ہتھیار جسکے باعث وکٹیں لینے کی صلاحیت ہے۔ نسیم شاہ کی کارکردگی پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ جبکہ ٹیم میں کم بیک کرنے والے فاسٹ باؤلر عمران خان سینیئر بھی پاکستانی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔

مستحکم بیٹنگ آرڈر

یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کےبعد قومی بیٹنگ لائن کی ذمہ داری کپتان اظہرعلی اور اسدشفیق کےکاندھوں پر ہے۔ دونوں ٹیم کے سینیئر بلےباز آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ شان مسعود بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن کےلئے اہم ہوں گے۔ دورہ جنوبی افریقا پر شان مسعود نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور اب بھی ان سے اچھے آغاز کی امید ہے۔ ان کےعلاوہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن میں بابراعظم کا کردار ریڑھ کی ہڈی کا ہوگا۔ بابراعظم اس وقت کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں۔ دونوں ٹور میچز میں بھی بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور انکا شمار دنیا کےبہترین بیٹسمینوں میں ہونے لگا ہے۔

فیلڈنگ

فیلڈنگ کا شعبہ پاکستان کےلئے ہمیشہ سے تشویش کا باعث رہا ہے۔ لیکن آسٹریلیا کو اگر آسٹریلیا میں ہرانے کا درست فارمولا تلاش کرنا ہےتو پاکستان کو اپنی فیلڈنگ پر لازمی توجہ دینا ہوگی۔ ماضی میں بھی پاکستان کئی میچز صرف اپنی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے ہرا۔ دورہ آسٹریلیا پر ٹیسٹ سیریز میں تاریخ رقم کرنے کےلئے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کا شعبہ بہتربنانا ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے