کلیوال زلمی لیگ کے راؤنڈز مکمل، ٹیموں کےدرمیان دلچسپ مقابلے

خیبر پختونخواہ میں پی ایس ایل فائیو سے پہلے جشن کرکٹ جاری ،لکی مروت،بنوں, ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کرک میں کلیوال زلمی لیگ کے راونڈز مکمل
مروت سٹارز نے ڈسٹرکٹ لکی مروت، ماسٹر بزن خیل نے ڈسٹرکٹ بنوں اور انصاف زلمی نے ڈسٹرکٹ کرک، مروت زلمی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور یونائیٹڈ سی سی نے ٹانک میں کلیوال زلمی لیگ کے راونڈز جیت لیے


میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد سے قبل جشن کرکٹ کا سلسلہ کلیوال زلمی لیگ کی صورت میں جاری ہے ۔ابتدائی راونڈ میں
ماسٹرز اسٹارز نے ڈسٹرکٹ لکی مروت، ماسٹر بزن خیل نے ڈسٹرکٹ بنوں اور انصاف زلمی نے ڈسٹرکٹ کرک، مروت زلمی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور یونائیٹڈ سی سی نے ٹانک میں کلیوال زلمی لیگ راونڈ جیت لیے۔ ایم این شاہد خٹک نے ڈسٹرکٹ کرک اور خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کے انعقاد پر پشاور زلمی اور چیرمین جاوید آفریدی کو سراہا اور فاتح ٹیم کو مبارکباد دی۔ کلیول زلمی لیگ کے اگلے مرحلے میں مالاکنڈ اور ہزارہ ، کرم ، اورکزئی ، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں میچز انیس نومبر کو کھیلے جائیں گے
۔پشاور زلمی ڈویژن میں میچز کا انعقاد تئیس نومبر سے ہوگا
۔کلیوال زلمی لیگ کا مین راونڈ پی ایس ایل ڈرافٹس کے بعد پشاور میں منعقد ہوگا

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے