ٹی ٹین لیگ میں بنگال ٹائیگرز نے کمال کردیا

بنگال ٹائیگرزنے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کرناٹک ٹاسکر کا دیاگیا 114 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 10 لیگ کے 8 ویں میچ میں جب بنگال ٹائیگرز نے فتح اپنے نام کی تو اس وقت میچ کی 7 گیندیں باقی تھیں۔ میچ کے ہیرو آندرے فلیچر رہے جنہوں نے محض 15 گیندوں پر 40 رنزبنائے جس میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔ آندرے فلیچرکو ریلی روسمیو کا تعاون بھی حاصل رہا جنہوں نے 10 گیندیں کھیل کر 22 رنز اسکورکئے بنگال ٹائیگرز کے دونوں اوپنر بالترتیب 55 اور 65 کے اسکور پرآؤٹ ہوئے۔ کولن انگرام اور تھسریرا پریرا وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹک سکے انگرام 4 اور پریرا 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ 70 کے اسکور پر بنگال ٹائیگرز کی 4 وکٹیں گرچکی تھی ، اس کے بعد ٹام مورس اور رابی فرائی لنک نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 106 تک پہنچایا ۔ اس موقع پر رابرٹ فرائی لنک شاہ پور زادران کی گیند پروکٹ کھوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل کرناٹک ٹاسکرنے پہلے کھیلتے ہوئےایک وکٹ پر 114 رنز بنائے کرناٹک کی جانب سے نمایاں بلے باز جونسن چارلس رہے جنہوں نے 29 گیندیں کھیل کر 57 رنز بنائے۔ کپتان ھاشم آملہ نے بھی 29 گیندیں کھیلیں اور 47 رنز اسکورکئے ۔ کرناٹک کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی چارلس تھے وہ اس وقت پویلین لوٹے جب کرناٹک ٹاسکر کا اسکور 97 رنز تھا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے