پی ایس ایل فائیو کا پہلا پلئیرز ٹرانسفر، کئی اسٹار کھلاڑیوں کی کٹیگیری بھی تبدیل

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے لیے ایک سے دوسری ٹیم میں ٹرانسفر ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فاسٹ باؤلر آئندہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔عثمان شنواری نے گذشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

ایونٹ کے قوانین کے مطابق اگر کسی ٹیم کی جانب سےاپنے کسی کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہوتو پھر اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔ جس کےبعد دیگر ٹیمیں کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرسکتی ہیں۔ اگر کوئی ٹیم کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرے تو کھلاڑی کو ریلیگٹ کرنے کی درخواست کرنے والی ٹیم اپنے کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں ہی ری ٹین یا آفر کرنے والی ٹیم کو ٹرانسفر کرسکتی ہے۔

اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی گئی جس پر لاہور قلندرز نے اسے کامیاب طریقے سے میچ کیا۔اس بنیاد پر عثمان شنواری کو ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر کردیا گیاہے۔

دیگرپانچ کھلاڑیوں کی ریلگیشن کے لیے کامیاب درخواستیں کی گئی جن میں امام الحق(پشاور زلمی، ڈائمنڈ سے گولڈ)، جنید خان (ملتان سلطانز، ڈائمنڈ سے گولڈ)،سلمان بٹ (لاہور قلندرز،گولڈ سے سلور)،شان مسعود (ملتان سلطانز، گولڈ سے سلور) اور عمر امین(پشاور زلمی،گولڈ سے سلور)۔

لہٰذاامام الحق، جنید خان، سلمان بٹ، شان مسعود اور عمر امین کی کٹیگری ایک درجہ کم کردی گئی ہے۔

2016 ایڈیشن میں شرکت نہ کرنے والے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دیگر تمام ایڈیشنز کاحصہ رہے ہیں۔

4نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفر / ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے