پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی



پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔۔ وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔۔۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سابق کرکٹر محسن حسن خان کے کرکٹ کمیٹی سے الگ ہونے کےبعد وسیم خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا تھا۔۔۔ وسیم خان کےبھی کرکٹ کمیٹی سے الگ ہونے کےبعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہناہےکہ کسی سابق کرکٹر کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا جائےگا۔ کرکٹ کمیٹی آزادانہ حیثیت میں کام کرے گی اور اسکی الگ اہمیت ہوگی۔۔ کرکٹ کمیٹی کےچیئرمین کا اعلان جنوری میں کیا جائےگا۔۔ انکے علاوہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مدثر نذر نے بھی معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ مدثر نذر کا معاہدہ مئی دوہزار بیس میں ختم ہوگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے