تاریخی ٹیسٹ سیریز کےلئے پی سی بی کا تاریخی اقدام



پاکستان میں دس سال کےطویل انتظار کےبعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے جارہی ہے۔ پی سی بی پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کو یادگار بنانے کےلئے بھرپور تیاریاں کررہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے پاکستان کےلیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد اور سری لنکا کےسابق کپتان بندولا ورنا پورا کو خصوصی دعوت نامےبھیجے ہیں۔ دونوں سابق کرکٹر گیارہ دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کےمہمان خصوصی ہوں گے۔۔ جاویدمیاں داد اور بندولا ورنا پورا دس دسمبر کو سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیں گے۔ جاویدمیاں داد اور بندولا ورنا پورا کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ مارچ انیس سوبیاسی میں کھیلاگیا تھا اور اس میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت جاویدمیاں داد اور سری لنکا کی قیادت بندولا ورنا پورا نے کی تھی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دونوں سابق کپتانوں کا دعوت نامہ قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی سی بی سابق کرکٹرز کی خدمات کا معترف ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے