کرکٹ کےمیدان پرپاکستان کی بھارت کو بدترین شکست

پاکستان نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ہوم ورلڈ تھنڈرنیشن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ میں آسٹریلیا میں مقیم مختلف کمیونٹی کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ چھٹے ہوم ورلڈتھنڈرنیشن کپ میں آٹھ کمیونٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں افریقا ۔ افغانستان ۔ بنگلہ دیش ۔ فیجی ۔ بھارت ۔ نیپال ۔ پاکستان اور سری لنکا کی کمیونٹی ٹیمیں شامل تھیں۔۔ ہوم ورلڈتھنڈر نیشن کپ میں ہر ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جبکہ ٹورنامنٹ کا ہر میچ چھ اوورز فی اننگز پر مشتمل تھا۔ ہوم ورلڈتھنڈرنیشن کپ کا فائنل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چوتھی مرتبہ فائنل میں دونوں روایتی حریف ممالک کا ٹکراؤ ہوا۔۔
میچ میں بھارت نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں بھارت کو انچاس رنز تک محدود رکھا۔ بھارت کی جانب سے ندیم احمد گیارہ رنزبناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کے خواجہ نے پانچ رنز کےعوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستانی کمیونٹی کی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کےنقصان پر ہدف حاصل کرکے سات وکٹوں سے فائنل میچ جیت لیا۔ پاکستانی کمیونٹی ٹیم کےکپتان عمیروڑائچ نے ٹورنامنٹ جیتنے اور ٹیم کی کپتانی کرنے کو اعزاز قرار دیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے