دنیائے کرکٹ میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہوگئے

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کےخلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلےگئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف سیریز ایک ایک سےبرابر کردی بلکہ کئی نئے ریکارڈز بھی قائم کردئے۔
انگلینڈ نے کیپ ٹاؤن کےمقام پر 62 سال کے طویل عرصے بعد ٹیسٹ میچ میں جیت کا ذائقہ چکھا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے کیپ ٹاؤن میں آخری مرتبہ 1957 میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔
انگلینڈ کےاوپننگ بیٹسمین ڈوم سبلی نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سینچری اسکور کی اور وہ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں سینچری کرنے والے انگلینڈ کےدوسرے اوپننگ بیٹسمین بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز جیک ہوبز کو حاصل تھاجنہوں نے 1910 میں اس مقام پر اوپننگ بلےباز کی حیثیت سے سینچری بنائی تھی۔
انگلینڈ کےآل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پانچ کیچز لئے اور وہ وکٹ کیپرکے علاوہ ایک اننگز میں 5 کیچ لینے والے انگلینڈ کے پہلے فیلڈر بن گئے۔
میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کےفاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کے این بوتھم کا سب سے زیادہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے انگلش باؤلر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جیمز اینڈرسن نےٹیسٹ کیرئیر میں 28ویں مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے