دو دن میں دو بار پاکستان نے بھارت کو کرکٹ میں دھول چٹاددی

پاکستانی وکلا نے کرکٹ کے میدان میں بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔۔ نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا ساتواں لائرز کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔۔۔ فائنل میں پاکستانی وکلا کی ٹیم نے بھارت کو چوبیس رنز سے دھول چٹائی۔۔۔ فتح کے بعد قومی کھلاڑی "جذبہ جنون" گانا گا کر خوشی مناتے رہے۔
پاکستانی وکلا کا کرکٹ کے میدان میں بڑا کارنامہ
نیوزی لینڈ میں ہونے والا لائرز ورلڈکپ جیت لیا
فائنل میں بھارت کو 24رنز سے دھول چٹا دی
قومی کھلاڑیوں ںے جیت کا بھرپور جشن منایا
پاکستان نے پہلے 192 رنز بنائےجواب میں بھارتی ٹیم 168رنز بناسکی

ایک روز قبل بھی پاکستان نے بھارت کو کرکٹ کے میدان میں شکست دی تھی
گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ہوم ورلڈ تھنڈرنیشن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
آسٹریلوی شہر سڈنی میں کھیلے گئے ہوم ورلڈتھنڈرنیشن کپ میں آٹھ کمیونٹی کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔ جس کےفائنل میں پاکستان اور بھارتی کمیونٹی کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ کھلاڑی اور ہر میچ چھ اوورز فی اننگز پر مشتمل تھا۔۔فائنل میں پاکستان نے بھارت کو مقررہ اوورز میں انچاس رنز تک محدود رکھا ۔۔ اور جواب میں بغیرکسی وکٹ کےنقصان پر ہدف حاصل کرکے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے