حارث روف کی دلچسپ کہانی



پاکستان کےابھرتےہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے دنیا بھرمیں چرچے ہورہےہیں۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں حارث رؤف تیزرفتار اور تباہ کن باؤلنگ سے اسٹار بن گئے ہیں۔ حارث رؤف لیگ کے 4 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل ہے۔
حارث رؤف کی کرکٹ کےمیدان تک کہانی انتہائی دلچسپ اور سبق آموز ہے۔ راولپنڈی سےتعلق رکھنے والے حارث رؤف سڑکوں پر ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلاکرتے تھے۔ والدین کی مخالفت کےباوجود حارث کا جنون کم نہ ہوا۔ پارٹ ٹائم ایک دوکان پر سیلزمین کی حیثیت سےکام کیا۔ اور کرکٹ کےکھیل کو ہر حال میں جاری رکھا۔
پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے نئے کھلاڑیوں کی کھوج کےلئے رائزنگ اسٹارز پروگرام شروع کیا تو حارث رؤف اپنی منزل کی کھوج میں ٹرائلز دینے راولپنڈی سے گوجرانولہ جاپہنچے۔ ٹرائلز میں حارث رؤف نےتیزرفتار سے گیندیں کرا کر وہاں موجود سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرائی۔
لاہور قلندرز کےکوچ عاقب جاوید نے حارث رؤف کےٹیلنٹ کو بھانپتے ہوئے انہیں پلیئرز ڈولمپنٹ پروگرام کےلئے منتخب کیا اور وہیں سے حارث کے صحیح معنوں میں کرکٹ کیرئیر کا آغاز ہوا۔ لاہور قلندرز نےاس باصلاحیت باؤلر کی تربیت کی اور ڈولمپنٹ پروگرام کےتحت انہیں آسٹریلیا بھی بھیجا۔ آسٹریلیا کےمقامی کلب ہاکسبری نے حارث کے ساتھ کانٹریکٹ بھی کیا۔ حارث رؤف نے اسی آسٹریلوی دورے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کےنیٹ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا اور بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی سمیت متعدد بلےبازوں کو باؤلنگ کرائی۔ ویراٹ کوہلی نے حارث کی باؤلنگ کی تعریف کی۔
حارث رؤف پہلی مرتبہ صحیح معنوں میں خبروں کی زینت اس وقت بننے جب انہوں نے ابوظہبی میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتےہوئے اختتامی اوورز تیزرفتار یارکرز کرکےبلےبازوں کو خوب پریشان کیا۔ اس ٹورنامنٹ کا ٹائیٹل لاہور قلندرز نے جیتا اور حارث رؤف کی کارکردگی اس میں سب سے نمایاں تھی۔
پاکستان سپرلیگ کےچوتھے سیزن میں بھی حارث رؤف نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتےہوئے تیزرفتارباؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ حارث لیگ کے دس میچز میں گیارہ وکٹیں لےپائےتھے۔ لیکن اسکےبعد بھی حارث رؤف نےمحنت جاری رکھی۔ اور اب آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کارکردگی نے حارث رؤف کو اسٹار بنادیا۔ بگ بیش لیگ میں حارث رؤف 150 کلومیٹرفی گھنٹہ سے زائد رفتار سے باؤلنگ کرواچکےہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے