پی ایس ایل 5 کے 11 متوقع نوجوان سپراسٹارز



پاکستان سپرلیگ کے چار سیزن کا کامیابی سے انعقاد ہوچکا ہے اور اس بار پوری لیگ پاکستان میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ لیگ کےذریعے پاکستان کرکٹ کو کئی نئے ہیرے ملے جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا اور شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔۔۔
پی ایس ایل قوانین کےمطابق ہر ٹیم کا ایک ایمرجنگ کھلاڑی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا ضروری ہے۔۔ اسی لئے پاکستان سپرلیگ کےپانچویں سیزن میں بھی کئی نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا ٹیموں نے انتخاب کیا۔ جو مستقبل میں شاندار کارکردگی دکھاکر پاکستان کرکٹ کےسپراسٹارز ثابت ہوسکتے ہیں۔

1. روحیل نذیر

پاکستان کےابھرتے ہوئےنوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر انڈر19 لیول پر عمدہ کارکردگی سے اپنا نام بناچکے ہیں۔ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے روحیل نذیر کو ایمرجنگ کیٹگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ لیگ میں بھی عمدہ کارکردگی روحیل نذیر کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کےفوری دروازے کھول سکتی ہے۔ روحیل نذیر نے ڈومیسٹک لیول پر 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےہیں۔ جس میں انہوں نے 234 رنزبنارکھے ہیں۔

2. ذیشان اشرف

ملتان سلطانز کی ٹیم نے ڈائمنڈکیٹگری میں ذیشان اشرف کا انتخاب کیا ہے۔ ذیشان اشرف بھی پاکستان کرکٹ کےاگلےسپراسٹار بن سکتے ہیں۔ ذیشان نے ڈومیسٹک کے 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 349 رنزبنائے ہیں۔

3. عامرعلی

پی ایس ایل کی سابق چیمپیئن پشاور زلمی نے ایمرجنگ کیٹگری میں عامر علی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ دادو سے تعلق رکھنے والے عامر بائیں ہاتھ سے اسپن باؤلنگ کرواتے ہیں۔ عامر نے ڈومیسٹک لیول پر اب تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ایک فرسٹ کلاس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

4. عامرخان

سوات سےتعلق رکھنے والے 18سالہ عامرخان بھی ایمرجنگ کیٹگری میں پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ عامرخان دائیں ہاتھ سے میڈیم فاسٹ باؤلنگ کراتے ہیں۔

5. حیدرعلی

پشاور زلمی کی ٹیم میں اٹک سےتعلق رکھنے والےنوجوان بیٹسمین حیدرعلی بھی شامل ہیں۔ جنہیں سپلیمنٹری کیٹگری میں منتخب کیا گیا ہے۔ حیدرعلی انڈر19 لیول پرشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کئی میچز میں پاکستان کو کامیابی دلواچکےہیں۔ حیدرعلی نے 6 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں 62 رنزبنائےہیں۔

6. محمدمحسن

پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل نوجوان آل راؤنڈر محمدمحسن بھی مستقبل کےاسٹار بن سکتے ہیں۔ پشاور سےتعلق رکھنے والےمحمدمحسن بائیں ہاتھ سےبیٹنگ کرتےہیں جبکہ لیگ اسپن باؤلنگ کراتے ہیں۔ محمدمحسن کو گوگلی گیند کرانے کی بھی صلاحیت حاصل ہے۔ محمدمحسن نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور 35 رنزبنائےہیں۔

7. عاکف جاوید

پاکستان کےابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں اسلام آباد نے ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب کیا ہے۔ عاکف جاوید 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

8. سیف بدر

پاکستان کےایک اور باصلاحیت بیٹسمین سیف بدر پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔ انہیں اسلام آباد نے سپلیمنٹری کیٹگری میں منتخب کیا ہے۔ سیف بدر گزشتہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی بھی نمائندگی کرچکےہیں۔ سیف بدر انڈر23 لیول پر عمدہ کھیل پیش کررہے ہیں اور ان میں بھی مستقبل کا اسٹار بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ سیف بدر نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 257 رنزبنائے ہوئے ہیں جبکہ 1 وکٹ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

9. آرش علی

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایمرجنگ کیٹگری میں آرش علی کو شامل کیا ہے۔ آرش علی کا تعلق کراچی سے ہے وہ بائیں ہاتھ سے اسپن باؤلنگ کراتے ہیں۔ جبکہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔

10. ارشداقبال

کراچی کنگز کی ٹیم نے ایمرجنگ کیٹگری میں نوجوان باؤلر ارشداقبال کو منتخب کیا ہے۔ صوابی سےتعلق رکھنے والے ارشداقبال ڈومیسٹک لیول پر 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

11. محمدفیضان

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہونے والے محمدفیضان بھی باصلاحیت آل راؤنڈر ہیں۔ محمدفیضان کا تعلق کراچی سے ہے جو میڈیم فاسٹ باؤلنگ کراتے ہیں۔ اور دائیں ہاتھ سے بلےبازی بھی کرتے ہیں۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے