عالیہ ریاض چھاگئیں، میچ جتوادیا



سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں آلراؤنڈ کارکردگی دکھانے پر عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ اوپنر جویریہ خان نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے عائشہ نسیم کے ہمراہ 70 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی، جس کے بعد آلراؤنڈر عالیہ ریاض کے 27 رنز کی بدولت پی سی بی بلاسٹرز کی میچ میں پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے نشرہ سندھو اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم مطلوبہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 119 رنز ہی بناسکی۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سےاوپنرناہید ہ خان اور ارم جاوید 35،35 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور انعم امین نے 2،2 جبکہ نتالیہ پرویز، رامین شمیم اور ماہم طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے