مصباح الحق اور روی شاستری کی چونکادینے والی آمدنی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ کےدہرے عہدے پر نامزد کیا تھا۔ جسکےبعد بورڈ کو اس فیصلے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الحق کی تنخواہ کو بھی لے کر کئی خبریں سامنے آئیں۔ اور مصباح الحق پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے کوچ اور سلیکٹر قرار پائے۔ لیکن اگر پڑوسی ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کےساتھ مصباح الحق کی تنخواہ کا موازنہ کیا جائےتو دونوں کی تنخواہوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک خبرکےمطابق مصباح الحق کو ماہانہ 32 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے اور انکی سالانہ آمدنی تقریباً 4 کروڑ روپے بن جاتی ہے۔ لیکن اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کےکوچ روی شاستری کی تنخواہ پر نظرڈالی جائےتو ورلڈکپ کےبعد انکےمعاہدے کی توسیع ہونے کےبعد تنخواہ میں بھی اضافہ ہوا اور انکی ماہانہ تنخواہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ جو مصباح الحق کی تنخواہ کےمقابلے میں پانچ گنا سے بھی زیادہ ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے