ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بڑی ذلت سے بال بال بچ گئی

آئرلینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز کےدوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی۔ برج ٹاؤن میں کھیلےگئےمیچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو بامشکل ایک وکٹ سے شکست دی۔ میچ میں آئرلینڈ نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر دوسوسینتیس رنزبنائے۔ پال اسٹرلنگ نے تریسٹھ ۔ سیمی سنگھ نے چونتیس اور کیون او برائن نے اکتیس رنزبنائے۔ ہدف کےتعاقب میں ویسٹ انڈیز کی وکٹیں بھی وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بامشکل آخری اوور میں ایک گیند قبل نو وکٹوں پر ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ نکولس پوران نے باون اور ہیڈن والش نے ناقابل شکست چھیالیس رنزبنائے۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے