انڈر19 ورلڈکپ کےلئے پاکستانی ٹیم روانہ

انڈر19 ورلڈکپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوگئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانگی کےوقت قومی انڈر19 ٹیم کےتمام کھلاڑی اور کوچز میگاایونٹ میں عمدہ کارکردگی کےلئےپرجوش نظرآئے۔ ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہناتھاکہ تمام بچوں نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔ اس ٹیم کا مستقبل اچھا نظرآرہا ہے۔ قوم ٹیم کےلئے دعا کرے۔ امید ہے چیمپیئن بن کر واپس لوٹیں گے۔ باؤلنگ کوچ راؤ افتخارانجم بھی ٹیم کی کامیابی کےلئے پرعزم نظرآئے۔ انڈر 19 ورلڈکپ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔ پا کستانی ٹیم ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ ۔ بنگلہ دیش ، اور زمبابوے کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔ قومی انڈر19 ٹیم ایونٹ میں پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کےخلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 22 جنوری کو زمبابوے سے ہوگا۔ جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کےخلاف کھیلاجائےگا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے