کرکٹ میں پھرفکسنگ کی گونج، آئی سی سی نےبڑا فیصلہ کرلیا

آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ گزشتہ برس انگلینڈ میں کھیلےگئے ورلڈکپ کےدوران پچاس مشتبہ کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔ برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈکپ کےدوران سٹے بازوں کی کھلاڑیوں سےرابطوں کی سرگرمیوں علم ہوا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل نے برطانوی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا۔ یہ انٹرویو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 2000 میں ہونے والے فکس میچ کی بیسویں سالگرہ کےموقع پر دیا گیا۔ بیس برس قبل سینچورین میں کھیلےگئے اس میچ کےبعد جنوبی افریقا کےکپتان ہنسی کرونئے پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔ اور بعد میں وہ فضائی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کےسربراہ نے انٹرویو میں کہا کہ ورلڈکپ کےدوران سٹے باز متحرک رہے اور انہوں نے کھلاڑیوں سے رابطہ کرکے انہیں فکسنگ کی پیشکش بھی کی لیکن یہ پیشکش ورلڈکپ کےکسی میچ کےلئے نہیں تھی بلکہ مختلف لیگز میں میچز فکس کرنے کےلئے کھلاڑیوں سے رابطے کئےگئے تھے۔ ورلڈکپ کےدوران اینٹی کرپشن یونٹ چونکنا تھا۔ تمام کھلاڑیوں کو مشکوک افراد کےبارے آگاہی فراہم کی گئی تھی۔۔ یہی وجہ ہےکہ کھلاڑیوں نے تمام مشکوک افراد کےرابطوں کےبارے میں فوراً اطلاع کردی تھی۔ انکے خیال میں ورلڈکپ کا کوئی میچ فکس نہیں ہوا اور تمام میچز کلین تھے۔ لیکن پھر بھی ہم پچاس ایسے مختلف کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں جن کےمشکوک ہونے کا شبہ ہے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے