ویرات کوہلی نے ایک اور بڑا عالمی ریکارڈ بنادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کو رنز مشین کہاجاتا ہے۔ ویرات کوہلی ایک کےبعد ایک ریکارڈ اپنے نام کرتے جارہے ہیں اور سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کوہلی نے ایک اور بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔۔ ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں بحیثیت کپتان تیزترین 11 ہزار رنزمکمل کرنے والے دنیا کےپہلے کرکٹر بن گئے۔ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر بحیثیت کپتان ویرات کوہلی نے 196 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پوٹنگ نے 252 اننگز ۔ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ نے 264 اننگز اور آسٹریلیا کے ایلن باڈر نے 316 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کئےتھے۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے