انڈر 19 ورلڈ کپ اور پاکستانی شاہینوں کے کارناموں کی کہانی


انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے زیادہ ترمیچز میں بہترین کھیل پیش کیا۔۔ پاکستان نے دو مرتبہ انڈر19 چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ قومی ٹیم کئی بار رنراپ بھی رہی۔۔ انڈر19 عالمی مقابلوں میں پاکستان کی کارکردگی پرنظرڈالتے ہیں۔

1. پہلا انڈر 19 ورلڈکپ ، 1988

انڈر19 ورلڈکپ کا پہلا ایڈیشن انیس سواٹھاسی میں آسٹریلیا میں منعقد ہوا۔۔ ظہورالٰہی کی قیادت میں کھیلنے والے قومی انڈر19 ٹیم نے میگاایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میں پاکستان انڈر19 ٹیم کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا انڈر19 ٹیم سے ہوا۔ جہاں آسٹریلیا انڈر19 ٹیم نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور قومی انڈر19 ٹیم رنراپ رہی۔

2. دوسرا انڈر19 ورلڈکپ ، 1998

انڈر19 ورلڈکپ کا دوسرا ایڈیشن دس سال کےوقفے کےبعد منعقد ہوا۔ انیس سواٹھانوے میں جنوبی افریقا نے دوسرے انڈر19 ورلڈکپ کی میزبانی کی اور جب سے اب تک ہر دو سال بعد انڈر19 ورلڈکپ کا باقاعدگی سے انعقاد ہوتا ہے۔ 1998 میں کھیلےگئے انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم بازیدخان کی قیادت میں کھیلی لیکن ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر رہی۔ انگلینڈ کی ٹیم 1998 میں انڈر19 چیمپیئن بنی۔

3. تیسرا انڈر19 ورلڈکپ ، 2000

سن 2000 میں سری لنکا کےمیدانوں پر انڈر19 ورلڈکپ کا تیسرا ایڈیشن منعقد ہوا۔ حسن رضا کی کپتانی میں پاکستان انڈر19 ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی لیکن فائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی تیسری پوزیشن رہی۔ بھارت نے سن 2000 میں انڈر19 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

4. چوتھا انڈر19 ورلڈکپ ، 2002

دوہزاردس میں انڈر19 ورلڈکپ کا چوتھا ایونٹ نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا۔ سلمان بٹ کی کپتانی میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی کارکردگی انتہائی بدترین رہی اور ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے آٹھویں پر اختتام کیا۔ آسٹریلیا نے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ انڈر19 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

5. پانچواں انڈر19 ورلڈکپ ، 2004

دوہزارچار میں پانچویں انڈر19 ورلڈکپ کی میزبانی کےفرائض بنگلہ دیش نے انجام دئے۔ خالدلطیف نے پاکستان کو پہلی مرتبہ انڈر19 کا چیمپیئن بنایا۔ فائنل میں پاکستان انڈر19 ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سے شکست دی۔

6. چھٹا انڈر19 ورلڈکپ ، 2006

دوہزارچھ میں انڈر19 ورلڈکپ کا میلہ سری لنکا میں سجا۔ سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان انڈر19 ٹیم نےشاندار کھیل پیش کیا اور قومی ٹیم ٹائیٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بھی بنی۔ فائنل میں پاکستان انڈر19 ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 38 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ انڈر19 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

7. ساتواں انڈر19 ورلڈکپ ، 2008

ساتویں انڈر19 ورلڈکپ کی میزبانی کےفرائض ملائیشیا نےانجام دئے۔ دوہزارآٹھ میں ہونےوالے انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم عمادوسیم کی قیادت میں کھیلی۔ لیکن سیمی فائنل میں اسے شکست ہوگئی۔ قومی انڈر19 ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی۔ بھارتی ٹیم نے دوہزارآٹھ میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

8. آٹھواں انڈر19 ورلڈکپ ، 2010

دوہزاردس میں نیوزی لینڈ میں کھیلےگئے آٹھویں انڈر19 ورلڈکپ میں بھی پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ عظیم گھمن کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی لیکن منزل سے ایک قدم دور ہمت ہار گئی۔ فائنل میں آسٹریلیا انڈر19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 کو 25 رنز سے شکست دی۔

9. نواں انڈر19 ورلڈکپ ، 2012

انڈر19 ورلڈکپ کا نواں ایڈیشن دوہزاربارہ میں آسٹریلیا میں منعقد ہوا۔ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان انڈر19 ٹیم میگاایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور ایونٹ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن رہی۔ دوہزاربارہ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری مرتبہ انڈر19 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

10. دسواں انڈر19 ورلڈکپ ، 2014

دوہزارچودہ میں انڈر19 ورلڈکپ متحدہ عرب امارات میں کھیلاگیا۔ یہ انڈر19 ورلڈکپ کا دسواں ایڈیشن تھا۔ سمیع اسلم کی کپتانی میں پاکستان انڈر19 ٹیم نےبہترین کھیل پیش کیا لیکن ایک بار پھر قومی ٹیم فائنل میں پہنچ کر چوک کرگئی۔ فائنل میں جنوبی افریقا انڈر19 ٹیم نے پاکستان انڈر19 ٹیم نے چھ وکٹوں سے شکست دی۔

11. گیارہواں انڈر19 ورلڈکپ، 2016

انڈر19 ورلڈکپ کا گیارہواں ایڈیشن دوہزارسولہ میں بنگلہ دیش میں کھیلاگیا۔ ذیشان اشرف کی کپتانی میں پاکستان انڈر19 ٹیم میگاایونٹ میں خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھاسکی اور ایونٹ میں پانچویں نمبر پر رہی۔ ویسٹ انڈیز نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ انڈر19 چیمیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

12. بارہواں انڈر19 ورلڈکپ ، 2018

دوہزار اٹھارہ میں انڈر19 ورلڈکپ کا انعقاد نیوزی لینڈ میں ہوا۔ بارہویں انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم حسان خان کی قیادت میں کھیلی۔ قومی ٹیم سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی اور تیسرے نمبرپررہی۔ بھارت نے فائنل میں آسٹریلیا کو ہراکر چوتھی مرتبہ انڈر19 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

More Cricket News

Wasim Akram Leads Pakistan’s NFT Revolution

Red Bull Campus Cricket to serve as Talent Hunt program for Peshawar Zalmi

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

پشاور زلمی اور رہڈبل مل کر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے

PINK PAKISTAN LAUNCHES ITS FIRST EVER MOBILE APP IN PAKISTAN TO COMBAT BREAST CANCER

عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے